نیوکلیئر ہتھیاروں کے حصول سے کوئی نہیں روک سکتا: خامنہ ای

   

تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے دھمکی آمیز بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک عالمی طاقتوں کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی طاقت ایران کو نیوکلیئر ہتھیاروں کے حصول سے نہیںی روک سکتی۔ایرانی سپریم لیڈر نے ایک بیان میں کہا کہ ایران چاہے تو نیوکلیئر ہتھیار بنا سکتا ہے مگر ہم ایسا نہیں کرنا چاہتے۔ نیوکلیئر معاہدہ سے ایران کا طریقہ کار تبدیل نہیں ہوگا۔خبر گان کونسل کے اجلاس سے خطاب میں آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران یورینیم افزودگی کی حد 20 فی صد تک رکھنے کا پابند نہیں۔ یہ ہماری ضرورت پر منحصر ہے اور ہم یورینیم افزودگی کا تناسب 60 فی صد تک بھی لے جاسکتے ہیں۔ اس اجلاس میں نیوکلیئر معاہدے کو بچانے کے لیے کوشاں صدر حسن روحانی بھی موجود تھے۔