اقوام متحدہ ،27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ میں امریکہ کی قائم مقام نائب نمائندہ چیرتھ نارمن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ نیوکلیائی تخفیف اسلحہ (سی ای این ڈی ) گروپ کیلئے ساز گاز ماحول بنانے کی آئندہ میٹنگ اپریل میں ہوگی۔نارمن نے چہارشنبہ کو کہا ’’ سی ای این ڈی ایگزیکٹو گروپ دو مرتبہ پہلے بھی میٹنگ کر چکا ہے اور ہم اپریل میں دوبارہ میٹنگ کریں گے‘‘ ۔ گزشتہ سال جون میں ٹرمپ انتظامیہ نے سي ای این ڈی کو نیوکلیائی تخفیف اسلحہ کیلئے سازگار ماحول بنانے کے خاطر بات چیت شروع کرنے کے لئے ایک نئی پہل کا اعلان کیا تھا ۔
