نیوکلیر معاملت کیلئے لامتناہی انتظار نہیں ہوسکتا: ایران

   

تہران : ایران کے ترجمان وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ نے آج کہاکہ اگر امریکہ کوئی فیصلہ نہیں کرپاتا ہے تو ممکنہ نیوکلیر معاملت کے لئے تہران لامتناہی انتظار نہیں کرسکتا۔ نیوز ایجنسی ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق خطیب زادہ نے کہاکہ امریکہ پہلے ہی 2015 ء کی نیوکلیر معاملت سے راہ فرار اختیار کرچکا ہے۔ اُسے مشترکہ جامع لائحہ عمل کہا گیا تھا۔ امریکی ہم منصب نے گزشتہ روز کہا تھا کہ واشنگٹن ویانا مذاکرات سے دستبردار ہوجائے گا اگر تہران سختی اختیار کرے۔ اس کے جواب میں خطیب زادہ نے کہاکہ ہر کسی کے پاس دوسرا متبادل بھی ہوتا ہے۔ امریکہ نے کوئی بھی فیصلہ کرنے میں ایران کو انتظار کرایا ہے لیکن یہ انتظار لامتناہی نہیں ہوسکتا۔ معاملت جلد ہوسکتی ہے بشرطیکہ وائٹ ہاؤس اپنا ذہن بنالے۔