تہران 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے منگل کو کہاکہ ان کا ملک 2015 ء کے تاریخی نیوکلیئر سمجھوتہ میں کئے گئے اپنے وعدوں سے دستبرداری کے عمل کو یقینا جاری رکھے گا۔ خامنہ ای نے سرکاری ٹیلی ویژن چیانل سے جزوی طور پر ٹیلی کاسٹ کردہ خطاب میں یوروپی ممالک کو مذمت کرتے ہوئے مزید کہاکہ ’آپ اپنا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کرسکتے تو پھر ہم کیوں اپنے وعدوں کی پابندی کرتے رہیں؟‘ اُنھوں نے کہاکہ ’ابھی تو ہم محض اپنے وعدوں پر عمل آوری میں کمی کئے ہیں اور یہ (کمی کا) عمل یقینا بدستور جاری رہے گا‘۔
