نیویارک: احتجاج کے دوران فلسطینی،اسرائیلی حامیوں میں تصادم

   

واشنگٹن : نیویارک میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ پر بمباری اور مسجد الاقصیٰ کے محاصرے کے خلاف نیویارک کے شہر مین ہیٹن میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ اسرائیلی قونصل خانے کے سامنے کیا گیا۔ جس میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔مظاہرین نے ‘‘آزاد فلسطین بینرز’’ کے ساتھ مین ہیٹن کی گلیوں میں مارچ کیا اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔