نیویارک اکیڈیمی کا حیدرآباد میں نیا کیمپس قائم کرنے کا منصوبہ

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : عزیز نگر ، حیدرآباد میں واقع ایک امریکن پروگریسیو اسکول ، نیویارک اکیڈیمی نے اس مالیاتی سال اس کا دوسرا عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کیمپس کھولنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ اس نئے کیمپس میں زائد از 1500 طلبہ کے قیام کی گنجائش ہوگی جہاں کئی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ اس کیمپس کی نمایاں خصوصیت ایک میکراسپیس شروع کرنا ہے ۔ جس کا مقصد طلبہ میں تخلیقی سوچ کو فروغ دینا اور مسائل حل کرنا ہے ۔ میوزیشنس بننے کے خواہاں طلبہ کے لیے NYA نے ایک معیاری آڈیو ریکارڈنگ اسٹوڈیو اور میوزک رومس قائم کئے ہیں ۔ روایتی کلاس رومس سے بڑھ کر اس کیمپس میں لکچدار لرننگ اسپیسیس فراہم کئے جائیں گے ۔ اس کیمپس میں عصری ساونڈ ٹکنالوجی سے لیس ایک ایڈوانسڈ آڈیٹوریم بھی ہوگا ۔ باسکٹ بال کورٹس سے ساکر فیلڈس تک اس کیمپس میں اسپورٹس میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے اسپورٹس سہولتیں ہوں گی ۔ اس میں ایک بڑا سوئمنگ پول بھی ہوگا جسے طلبہ کو اسپورٹس میں ٹریننگ دینے کیلئے استعمال کیا جائے گا ۔ نیویارک اکیڈیمی کے فاونڈر اینڈ ڈائرکٹر ویراینکا منچو نے کہا کہ ہمارے نئے کیمپس کے ساتھ ہم طلبہ کو ایڈوانسڈ ٹکنالوجی اور ضروری اسکلس کی ٹریننگ فراہم کرنے پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں نیز اس انسٹی ٹیوٹ کو ویسٹرن اسوسی ایشن آف اسکولس اینڈ کالجس (WASC) سے اکریڈیٹیشن بھی حاصل ہوا ہے اسے یہ باوقار مقام حاصل کرنے والا ہندوستان میں دوسرا انسٹی ٹیوٹ قرار دیا گیا ہے ۔۔