نیویارک : میئر نیویارک سٹی کیتھی ہوشل نے شہر میں جمعہ کو اچانک موسلادھار بارش کے نتیجہ میں سیلابی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایمرجنسی کا اعلان کردیا ہے ۔ 5.1 سنٹی میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بارش ریکارڈ کی گئی جو مزید بڑھنے کا اندیشہ بتایا گیا ۔ ستمبر 2021 ء میں اسی طرح سیلابی بارش ہوئی تھی جس کے نتیجہ میں 13 اموات ہوئیں ۔ بیسمنٹ والے اپارٹمنٹس زیرآب آگئے تھے ۔ آج کی صورتحال بھی کچھ مختلف نہیں ۔ کئی جگہ سے تشویشناک صورتحال کی اطلاعات موصول ہوئیں ۔