نیویارک سٹی کے کلب میں ہجوم پر فائرنگ، 3 ہلاک

   

نیویارک ۔ 17 اگست (ایجنسیز) امریکی شہر نیویارک سٹی کے کلب میں ایک ہجوم میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔ نیویارک سے امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نیویارک میں بروکلین کے علاقے میں پیش آیا، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے کمشنر کے مطابق کراؤن ہائٹس کے علاقے ٹسٹ آف دی سٹی لاؤنج میں ایک تنازعہ کے بعد فائرنگ ہوئی۔ان کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، گولیوں کے 36 خول ملے ہیں جبکہ ایک قریبی اسٹریٹ سے اسلحہ بھی ملا ہے۔