نیویارک: فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص پر دہشت گردی کے الزام کے تحت فرد جرم عائد کر دیا ہے، ملزم پہلے سے ہی پولیس کی ہراست میں ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق نیویارک کی ڈسٹرکٹ عدالت نے ملزم فرینک جیمز پر نقل و حمل کے نظام پر دہشت گردانہ حملوں اور دیگر پرتشدد واقعات کے الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی،ملزم نے 12 اپریل کو نیو یارک کے بروکلین زیر زمین ٹرین سٹیشن پر فائرنگ فائرنگ کی تھی جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔نیویارک پولیس نے کہا تھا کہ کنسٹرکشن عملے کے نارنجی رنگ کے یونیفارم میں ملبوس ایک شخص کو گیس کا کنستر سٹیشن میں پھینکتے ہوئے دیکھا گیا تھا جبکہ سب وے میں ’دھماکہ خیز مواد‘ کی موجودگی کی بھی تصدیق ہوئی تھی،فرینک جیمز پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ بروکلن میں نیویارک سٹی سب وے کار کے اندر سموک بم پھینکے جس سے دھواں پھیل گیا اور دس افراد کو گولیاں بھی ماریں،دہشت گردی کے الزامات ثابت ہونے کی صورت میں فرینک جیمز کو عمر قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔پولیس نے کہا تھا کہ دھویں سے بھری ہوئی ٹرین سے نکلنے کے دوران افراتفری میں مزید 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔واقعے کے تقریباً 30 گھنٹے بعد جائے وقوعہ سے 13 کلومیٹر کے فاصلے پر فرینک جیمز کو گرفتار کیا گیا تھا، ملزم نے پولیس کو کہا کہ وہ آ کر اسے گرفتار کر لے۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک بندوق بھی ملی تھی جو سال 2011 میں خریدی گئی تھی۔