مہلوکین میں ہندوستانی ‘چینی اور فلپائنی شہری شامل
نیو یارک، امریکہ۔23؍ اگست ( ایجنسیز) امریکہ کے نیویارک میں بس الٹ گئی ۔حکام نے بتایا کہ ایک ٹور بس جو نیاگرا فالس سے امریکہ کے نیویارک شہر میں 54 افراد کے ساتھ واپس آرہی تھی جمعہ کو ایک بین ریاستی شاہراہ پر گر کر الٹ گئی۔ حادثے میں 5 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے کہا کہ بس میں سوار زیادہ تر مسافر ہندوستانی، چینی اور فلپائنی نژاد تھے۔ پولیس نے کہا کہ ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور بس دائیں جانب جانے سے پہلے الٹ گئی۔ پولیس نے کہا کہ مسافروں کی عمریں 1 سے 74 کے درمیان تھیں۔ حادثہ کے دوران بس سے متعدد افراد کو نکال لیا گیا۔ حادثہ میں5مسافروں کی موت ہوگئی ۔ درجنوں کو ہاسپٹلس میں لے جایا گیا۔ پولیس نے کہا کہ بس میں سوار زیادہ تر مسافر ہندوستانی، چینی اور فلپائنی نژاد تھے۔ حکام نے ہنگامی امداد کیلئے مترجمین کو بلایا۔ابتدائی تحقیقات میں میکا نیکل خرابی یا ڈرائیور کی لاپروائی کو مسترد کیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ ڈرائیور حادثے میں بچ گیا اور پولیس کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔