نیویارک میں سیاہ فام میئر منتخب

   

رچمنڈ : امریکی ریاست ورجینیا میں گورنر کے لیے ہوئے انتخابات میں حکمراں جماعت ڈیموکریٹس کے لیے مشکلات بڑھ گئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ورجینیا میں ری پبلکن امیدوار گلین ینگ کن کو ڈیمو کریٹک حریف ٹیری مک آلیف پر برتری حاصل ہے۔ ورجینیا کے نتائج کے اثرات امریکہ میں آئندہ برس ہونے والے وسط مدتی الیکشن پر پڑنے کا امکان ہے۔ ادھر نیوجرسی میں ڈیموکریٹ گورنر فل مرفی کی پوزیشن مضبوط ہے۔ نیویارک میں بھی حکمراں جماعت کو میئر کے انتخاب میں بڑی کامیابی مل گئی اور ڈیموکریٹک امیدوار ایرک ایڈمز نیویارک میئر کا انتخاب جیت گئے۔ انہوں نے ری پبلکن امیدوار کرٹس سلیوا کو شکست دی۔ ایگزٹ پول کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار ایرک ایڈمز کو 72 فیصد ووٹ حاصل ہوئے۔