نیویارک میں طوفانی بارش

   

Ferty9 Clinic

نیویارک 31اکتوبر (یو این آئی) امریکی شہر نیویارک طوفانی بارشوں کی زد میں آگیا، کم از کم 2 افراد ہلاک، جبکہ نظامِ زندگی مفلوج ہوگیا۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش کے باعث درخت گرگئے ، سڑکیں زیرآب آگئی اور گاڑیاں ڈوب گئیں۔ نیشنل ویدر سروس نے نیویارک میں جمعہ کی رات تک تیز ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔