نیویارک میں مخالف ٹرمپ احتجاجی لڑکی نے پولیس پر تھوک دیا، گرفتار

,

   

نیویارک: صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف نیویارک میں احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔ مخالف ٹرمپ احتجاجی 24 سالہ لڑکی نے پولیس کے چہروں پر تھوک دیا اور چیختے ہوئے کہا کہ تم لوگ فاشسٹ ہو۔ اس واقعہ کے بعد پولیس نے مخالف ٹرمپ احتجاجی لڑکی کو گرفتار کرلیا اور اس پر الزام عائد کیا کہ اس نے پولیس آفیسر کے چہرے پر تھوک دیا ہے۔ امریکہ بھر میں کئی شہروں میں مخالف ٹرمپ مظاہرے ہورہے ہیں۔ صدارتی انتخاب کے نتائج میں غیریقینی پیدا ہوگئی ہے۔ 24 سالہ دیوینا سنگھ کو دیگر 57 افراد کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ وہ احتجاجی مظاہرے کے دوران میان ہیٹن کے مغربی خطہ میں احتجاج کی فلمبندی کررہی تھی۔ اس موقع پر اس نے پولیس آفیسر پر تھوک دیا اور اسے فاشسٹ کہا۔ پولیس پر تھوکنے کی تصویر ٹوئیٹر پر وائرل ہوئی ہے۔