نیویارک : ایک اسکول طالب علم کی جانب سے اسکول میں وقفہ کے دوران کی جانے والی گفتگو کے بارے میں پولیس کو آگاہ کرنے کے بعد قانون نافذ کر نے والے اداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پولیس اپنا جال بچھاکر ۴؍افراد کو گرفتار کیا ۔ امریکی نشریاتی ادارہ سی این این کی رپورٹ کے مطابق گرفتار شدہ افراد نیویارک میں ڈیلاویئر کاؤنٹی کے علاقہ اسلام برگ میں مسلم آبادی پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔
گرفتار شدگان افراد کی شناخت اس طرح ہوئی ۔۲۰؍ سالہ برائن ، ۱۸؍ اینڈریوکریسل ، ۱۹؍ سالہ ونسیٹ ویٹرو مائل اور ۱۶؍ سالہ ایک طالب علم موجود ہیں ۔ ان سب کو نیویارک گریس علاقہ سے گرفتار کیاگیا ۔
مذکورہ ملزمین خود ساختہ بموں سے مسلم آبادی کو نشانہ بنانے والے تھے ۔جبکہ سب سے کم عمر ساتھی کو اس منصوبہ سے محروم رکھا گیا تھا ۔گریس پولیس کے مطابق چاروں ملزمین کا تعلق نیویارک کے علاقہ راچسٹرسے ہے۔ ان پر غیر قانونی طور پر ہتھیار استعمال کرنے کی تین مجرمانہ دفعات اور ایک سازشی دفعہ عائد کی گئی ہے ۔ پولیس کومطلع کرنے والا لڑکے کے کام کو سراہتے ہوئے پولیس نے کہا کہ لڑکے نے وہی کیا جو اسے کرنا چاہئے تھا ۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے بروقت کارروائی کی جس سے ہزاروں معصوم جانیں تلف ہونے سے بچ گئیں ۔ ہم لڑکے کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔‘‘