نیویارک میں ٹرمپ پلازا کی لابی میں کار گھس پڑی ، واقعہ کی تحقیقات جاری

   

Ferty9 Clinic

٭ مشہور و معروف ٹرمپ پلازا ریسیڈنشیل ٹاور کی لابی میں ایک کار گھس پڑی ۔ نیویارک نیو روشیل میں واقع اس ٹاور میں پیش آئے اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ سیاہ رنگ کی مرسڈیز بینز کار بلڈنگ کے گلاس ڈور کو چکناچور کرتے ہوئے گھس گئی اور اندر آکر روک گئی۔ یہ حادثہ معلوم ہوتا ہے لیکن تحقیقات جاری ہیں۔