نیویارک میں پولیس افسر کا گولی مار کر قتل

   

Ferty9 Clinic

نیوریا ۔29ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) نیویارک کے پولیس عہدیدار کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا جب کہ اتوار کی علی الصبح برانکس کے مقام پر باہمی جھڑپ ہوگئی ۔ پولیس عہدیدار انسداد جرائم شعبہ سے تعلق رکھتا تھا اور اس علاقہ میں تلاشی مہم پر تھا ۔ صدر شعبہ نے کہا کہ اس نے ایک شخص سے ربط پیدا کرنے کی کوشش کی تھی لیکن وہ فرار ہونے لگا ۔ جس کے بعد دونوں میں جھڑپ ہوگئی اور ملزم نے پولیس عہدیدار کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔