نیویارک ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے شہر نیویارک میں لوک پورٹ سٹی اسکول ڈسٹرکٹ کے تحت آنے والے اسکولوں میں ایک ایسا نظام استعمال کیا جا رہا ہے جس سے چہرہ شناسی اور بندوقوں کا پتہ چلانے میں مدد ملے گی ۔ یہ سسٹم 10 کروڑ روپئے مالیتی بتایا گیا ہے ۔ یہ سسٹم عملہ کو بندوقوں اور ایسے لوگوں سے خبردار کرسکتا ہے جو خطرہ بن سکتے ہیں۔ اس کے ذریعہ جنسی حملہ آوروں کی شناخت بھی ممکن ہوسکتی ہے ۔ سیول حقوق کارکنوں نے اس پر اعتراض کیا ہے ۔