نیویارک میں کورونا سے مسلمانوں کی بھی بڑی تعداد میں اموات

,

   

نیوریارک ۔ 5مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کورونا سے نیویارک میں مسلمانوں کی بھی بڑی تعداد میں اموات ہورہی ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق صرف بروکلین کے الریان مسلم فیونرل سروسز سینٹر میں روزانہ کم سے کم 15 افراد کی تجہیز و تکفین کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔اخبار کے مطابق صبح سے شام تک مختلف اوقات میں ٹرک سے لاشیں اتاری جاتی ہیں اور تجہیز و تکفین کے بعد تدفین کے لیے بھیج دی جاتی ہیں، کورونا وبا سے پہلے یہاں لائی جانیوالی میتوں کی تعداد ایک ماہ میں 20 سے 30 ہوا کرتی تھی، جاں بحق افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق پاکستان اور بنگلادیش سے ہے اور ان میں سے کئی کے لواحقین آبائی ممالک میں ہیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس سے امریکہ میں اب تک 69 ہزار 921 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں ، جبکہ اسپتالوں میں 9 لاکھ 54 ہزار 911 کورونا مریض اب بھی زیرِ علاج ہیں۔