نیویارک میں کورونا کیس چین ، یوکے سے زیادہ

   

نیویارک ۔13 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام)امریکہ میں نیویارک سٹی میں اب تک زائد از 1.04 لاکھ کورونا وائرس کیسوں کی تصدیق ہوچکی ہے جو چین اور برطانیہ میں درج کی گئی تعداد سے زیادہ ہے ۔ سٹی گورنمنٹ کے ڈیٹا سے معلوم ہوا کہ یوکے میں 85,208 اور چین میں 83,135 وائرس کیس درج کئے گئے ہیں۔ امریکہ میں شہرنیویارک عالمی وباء کورونا وائرس کا مرکزی مقام بن چکا ہے ۔