نیویارک میں گاندھی جی کا مجسمہ توڑ پھوڑ کا نشانہ

,

   

دو ہفتوں میں دوسرا واقعہ ۔ 6نامعلوم افراد کی کارستانی
نئی دہلی : امریکہ کے شہر نیویارک میں شرپسندوں نے مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا۔ یہ مجسمہ کوئنز کاؤنٹی میں ایک ہندو مندر کے باہر نصب کیا گیا تھا۔ پولیس افسر نے بتایا کہ اس واقعے کو 6 افراد نے انجام دیا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں میں توڑ پھوڑ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے 3 اگست کو کچھ لوگوں نے اس بت کو گرا دیا تھا۔پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ جنوبی رچمنڈ ہل میں واقع شری تلسی مندر کے قریب پیش آیا۔ دوپہر دیڑھ بجے کے قریب 6 نامعلوم افراد آئے۔ انہوں نے یہاں نصب مہاتما گاندھی کے لائف سائز مجسمہ کو توڑ دیا۔ نامعلوم افراد نے مندر کے باہر سڑک پر گرینڈپی اور ڈاگ (کتا) بھی لکھا۔ اس کے بعد سب گاڑی میں بیٹھ کر بھاگ گئے۔