نیویارک:نیویارک میں 8 سال سے جاری مبینہ گھریلو تشدد سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی کر لی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 30 سالہ بھارتی نژاد خاتون مندیپ کور نے اپنے شوہر رنجودبیر سنگھ سندھو کے مبینہ تشدد سے تنگ آکر خودکشی کی۔مندیپ کور اپنی 4 اور 6 سالہ بیٹیوں کے ہمراہ نیویارک میں شوہر کے گھر میں رہتی تھیں جبکہ ان کے خاندان کا تعلق ہندوستان کی ریاست اتر پردیش سے ہے۔انسٹاگرام پیچ دی کور موومنٹ کے مطابق نیویارک پولیس واقعے کی خودکشی کے بجائے ہومیسائیڈ کے طور پر تفتیش کر رہی ہے۔اس واقعہ کی اطلاع کے بعد مندیپ کور کے خاندان میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے ۔