نیویارک میں 24 گھنٹوں میں 731 اموات

,

   

نیویارک 7 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو نے آج کہا کہ ریاست نیویارک میں صرف ایک دن میں کورونا کی وجہ سے 731 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ نیویارک میں ایک دن میں ہونے والی یہ سب سے زیادہ اموات ہیں۔ کیومو نے کہا کہ اب تک نیویارک میں جملہ 5,489 افراد فوت ہوچکے ہیں ۔ نیویارک اسٹیٹ میں کورونا متاثرین کی تعداد 138,836 تک جا پہونچی ہے ۔ منگل کو ایک دن میں پانچ ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کیومو نے کہا کہ پیر سے اب تک دواخانوں میں شریک کئے گئے افراد کی تعداد میں بھی زبردست اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ انہوں نے تاہم کہا کہ یومیہ اساس پر آئی سی یو میں بھرتی ہونے والے افراد کی تعداد میں قدرے کمی آئی ہے ۔