نیویارک میں 5 مارچ سے 25 فیصد شائقین کیساتھ سنیما ہال کھلیں گے

   

نیویارک: امریکہ کے نیویارک صوبے میں کورونا کی وبا کے قریب ایک سال بعد 5 مارچ کو 25 فیصد شائقین کی صلاحیت کے ساتھ سنیما ہال کھولے جائیں گے ۔نیویارک صوبے کے گورنر اینڈریو کواومو نے پیر کو ٹویٹ کرکے پابندی ہٹانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا،‘‘نیویارک شہر میں مووی تھیئٹر پانچ مارچ کو 25فیصد کی صلاحیت کے ساتھ پھر سے کھل سکتے ہیں ،جس میں فی اسکرین 50 سے زیادہ لوگ نہیں ہوں گے ۔