نیویارک: پلوامہ حملہ کے خلاف نیویارک واقع پاکستانی سفارتخانہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ

,

   

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ہوئے حملہ کی مخالفت میں احتجاج صرف ہندوستان میں ہی نہیں ہو رہے ہیں بلکہ کئی بیرون ممالک میں بھی اس کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیو جرسی میں ہند نژاد کے شمالی امریکی طبقہ کے ذریعہ رائل البرٹس پیلس میں موم بتی جلا کر پلوامہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ علاوہ ازیں بڑی تعداد میں امریکہ میں مقیم ہندوستانیوں نے نیویارک میں پاکستانی سفارتخانہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔