نیویارک : گورنر اینڈریو کومو کے مستعفی ہونے کے بعد لیفٹیننٹ گورنر کیتھی ہوکل دو ہفتوں میں نیویارک کی پہلی خاتون گورنر کا عہدہ سنبھال لیں گی۔ڈیموکریٹک پارٹی کی کیتھی ہوکل اگلے دو ہفتوں میں امریکا کی چوتھی بڑی ریاست نیویارک کی پہلی خاتون گورنر کے عہدے پر فائز ہو ں گی، اس سیقبل وہ لیفٹیننٹ گورنر کے رسمی سے عہدے پر فائز تھیں۔کیتھی ہوکل تمام عمر عورتوں پر ہونے والے گھریلو اور جنسی تشدد کے خلاف کام کرتی رہی ہیں۔انہوں نے کالج کے احاطوں میں جنسی حملوں کے خلاف گورنر کومو کی مہم ’اینف از اینف‘ کی رہنمائی بھی کی تھی۔