نیویارک کے دفتر میں2 افراد پر فائرنگ

   

نیویارک29جولائی (یو این آئی) مقامی میڈیا کے مطابق پیر کے روز نیویارک شہر کے مین ہٹن میں واقع ایک دفتر کی عمارت میں حملہ ہوا ہے ،خبر کے مطابق ایک سرگرم شوٹر نے ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے صورتحال پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عوام کو ہدایت جاری کی، پولیس نے کہا کہ وہ پارک ایونیو اور لیکسنگٹن ایونیو کے درمیان ایسٹ 52 ویں اسٹریٹ کے آس پاس جانے سے گریز کریں۔نیو یارک سٹی پولیس کمشنر جیسیکا ایس ٹِش نے سوشل میڈیا پر کہاکہ اس وقت جائے وقوعہ پرحالات قابو میں ہیں اور شوٹر کو مار گرایا گیا ہے ۔


انڈونیشیا کے آچے میں 6.3شدت کا زلزلہ
جکارتہ29جولائی (یو این آئی) انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات جیو فزکس ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی آچے صوبے میں منگل کے روز ریکٹر اسکیل پر 6.3 شدت کا زلزلہ آیا لیکن بڑی لہریں نہیں اٹھیں جس کے سبب حالات قابو میں ہیں۔زلزلے کے جھٹکے منگل کے روز جکارتہ کے وقت کے مطابق 01:41 پر آئے ۔ جس کا مرکز آچے صوبے کے سبانگ شہرسے 247کلومیٹر شمال مغرب میں اور سمندر کی تہہ کے نیچے 15 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔اس وجہ سے سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے ۔