واشنگٹن: نیویارک کے سابق میئر روڈی جولیانی کے گھر پرفیڈرل انویسٹی گیشن بیورو( ایف بی ا?ئی) نے چھاپہ مار کر تلاشی لی ہے، الیکٹرانک ا?لات قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔ایف بی ا?ئی نے جولیانی کے خلاف کارروائی یوکرین سے متعلق معاملہ پر کی۔ روڈی جولیانی کو ’فارن ایجنٹس رجسٹریشن ایکٹ‘ کی ممکنہ خلاف ورزی کے الزام کا سامنا ہے۔روڈی جولیانی امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل بھی رہے ہیں۔حکام اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ روڈی جولیانی نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل کے طور پر لابنگ قوانین کی خلاف ورزی کی یا نہیں۔سابق صدر ٹرمپ کے پہلے مواخذے میں بھی جولیانی کی سرگرمیاں زیربحث رہی تھیں۔ روڈی جولیانی کے 2 ساتھیوں پر انتخابی مہم کی رقم کے غلط استعمال پر فردجرم عائد کی جاچکی ہے۔
