نیویارک کے میڈم تساد میوزیم میں پرینکا چوپڑہ کا مومی مجسمہ

,

   

نیویارک ۔ 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اداکارہ پرینکا چوپڑہ بھی ہندوستان کی ان چوٹی کی اداکاراؤں میں شامل ہوگئی ہیں جن کا یہاں میڈم تساد میوزیم میں موم کا مجسمہ رکھا گیا ہے۔ انہوں نے سوشیل میڈیا پر اس خبر کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا اور یہ بھی بتایا کہ دنیا کے دیگر مشہور شہروں بشمول لندن میںبھی ان کے موم کا مجسمہ رکھا جائے گا۔ پرینکا چوپڑہ نے فیس بک پر تحریر کرتے ہوئے کہا کہ بالآخر ان کا مومی مجسمہ نیویارک کے میڈیم تساد میوزیم میں ایستادہ کردیا گیا۔ انہیں خوشی ہیکہ دیگر اہم شہروں میں بھی ان کا مجسمہ ایستادہ کیا جائے گا۔ 36 سالہ پرینکا اس وقت اپنی ہالی ووڈ کی فلم ’’ازنٹ اٹ رومانٹک؟ کی ریلیز کی منتظر ہیں جبکہ فرحان اختر اور زائرہ وسیم کے ساتھ ان کی فلم ’’دی اسکائی از پنک‘‘ بھی بہت جلد ریلیز ہونے والی ہے۔