نیوی میں خواتین کی مستقل تعیناتی کی اجازت

   

نئی دہلی ۔17مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے یہ موقف برقرار رکھتے ہوئے کہ خواتین اور مرد آفیسرس کے ساتھ مساویانہ برتاؤ کیا جانا چاہئے ، آج نیوی میں خواتین کے لئے مستقل تعیناتی کی گنجائش منظور کردی اور مرکز سے کہا کہ اندرون تین ماہ قواعدکار مکمل کرلئے جائیں۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ نے کہا کہ مسلح افواج میں جنس پر مبنی مساوات کی عدم فراہمی کیلئے ہمیشہ بہانے نہیں بنائے جاسکتے اور سب کے لئے مساوی مسابقت کا ماحول ہونا چاہئے ۔ بنچ نے کہاکہ قوم کی خدمت کرنے والی ویمن آفیسر کی مستقل تعیناتی سے انکار کی صورت میں انصاف کی سنگین خلاف ورزی ہوگی ۔