نیو ساؤتھ ویلز کی جنگلاتی آگ پر قابو پا لیا گیا

   

سڈنی ۔ 13 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے فائر فائٹرز نے کہا ہے کہ جنگلاتی آگ کو تمام مقامات پر بجھا دیا گیا ہے۔ یہ ریاست جنگلاتی آگ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ آگ پر قابو پانے میں فائر فائٹرز کو شدید موسلا دھار بارش سے بھی مدد ملی۔ بارش کی وجہ سے کئی شہروں اور قصبوں کو اچانک سیلاب نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آسٹریلوی وکٹوریا اور نیو ساؤتھ ویلز کے مختلف جنگلاتی مقامات پر آگ گزشتہ برس اکتوبر میں لگی تھی۔ اس آگ نے کئی ملین ایکڑ رقبے کو جلا کر راکھ کرنے کے علاوہ تین ہزار مکانات کے بھی جلا ڈالا۔