واشنگٹن : امریکی ریاست نیو یارک کے اٹارنی جنرل نے سابق ملکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے دو بچوں کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کر لیا ہے۔ اٹارنی جنرل کے دفتر کی طرف سے بتایا گیا کہ سابق ریپبلکن صدرڈونالڈ ٹرمپ کے علاوہ ان کے بیٹے ڈونالڈ جونیئر اور بیٹی ایوانکا ٹرمپ کو اس لیے طلب کیا گیا ہے کہ ان کے بیان حلفی ریکارڈ کیے جا سکیں۔ امریکی حکام سابق صدر اور ان کی کمپنی ٹرمپ آرگنائزیشن کے خلاف مجرمانہ نوعیت کے الزامات کی چھان بین جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ٹرمپ خاندان کے ان تینوں افراد کی طلبی کی وجہ بھی ٹرمپ آرگنائزیشن کی ملکیت املاک کی چھان بین ہے۔