نئی دہلی: صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منسُکھ منڈاویا نے نیشنل ایلجبلیٹی کم انٹرنس ٹسٹ۔ پوسٹ گریجویٹ (نیٹ۔پی جی) کونسلنگ کی اجازت ملنے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سماجی انصاف کو یقینی بنایا جائے گا۔ منڈاویا نے جمعہ کے روز کہا کہ آج سپریم کورٹ نے دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) اور معاشی طور کمزور زمرے کا کوٹہ قائم رکھتے ہوئے 2021 -21 کے لیے نیٹ۔پی جی کونسلنگ کو شروع کرنے کی اجازت دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں سماجی انصاف متیقن کرنے کے وزیراعظم نریندر مودی کی کوششوں کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ طلبہ اور ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کو کونسلنگ کے لیے مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر منڈاویا کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کووڈ بحران کی اس گھڑی میں ڈاکٹر زیادہ بہتر اور تیقن کے ساتھ کر پائیں گے ۔ حکومت کی کوششوں سے جونیئر ڈاکٹروں کا ایک سال بچ سکاہے ۔