نئی دہلی ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے چہارشنبہ کو نمایاں فیصلہ میں نیشنل ایلی جیبلیٹی کم انٹرنس ٹسٹ (نیٹ) کو حق بجانب قرار دیا ہے۔ یہ امتحان ملک بھر میں یکسانیت کے ساتھ میڈیکل اور ڈینٹل گرائجویٹ اور پوسٹ گرائجویٹ پروگراموں کیلئے منعقد کیا جاتا ہے۔ عدالتی بنچ نے کہا کہ نیٹ کے یکساں امتحان برائے داخلہ کے انعقاد سے کوئی بھی تعلیمی اداروں کے حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوتی ہے۔
یکم ؍ اگست سے کالجس کی کشادگی
اس دوران یو جی سی نے کہا کہ تعلیمی سیشن 2020-21 ء پرانے طلبہ کیلئے یکم ؍ اگست سے شروع ہوگا جبکہ نئے طلبہ کیلئے اس کا آغاز یکم ؍ ستمبر کو ہوگا۔