نیٹ امتحان میں مقامی کی شرط کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی (سیاست نیوز) سپریم کورٹ نے تلنگانہ حکومت کو ہدایت دی ہے کہ مقام اور غیر مقامی کے مسئلہ پر طلبہ کو کوئی دشواری پیدا نہ کی جائے ۔ تلنگانہ حکومت نے حال ہی میں نیٹ امتحانات میں حصہ لینے سے قبل مسلسل چار سال تک تلنگانہ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو مقامی قرار دینے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے ۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے اس کی مخالفت کی اور حکم التواء جاری کیا۔ ہائیکورٹ نے طلبہ کو مقامی قرار دینے کیلئے طئے شدہ شرائط کو تسلیم نہیں کیا۔ تلنگانہ حکومت نے ہائی کورٹ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ۔ سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت 5 اگست کو مقرر کی ہے۔ 1