نیٹ تیسرے مرحلہ کی کونسلنگ کے بعد 543 مسلم امیدواروں کوایم بی بی ایس میں داخلہ

   

حیدرآباد ۔ 29۔ مارچ (سیاست نیوز) کے این ار یونیورسٹی آف ہیلت سائنس نے ایم بی بی ایس میں اے زمرہ میں داخلہ کی ایڈیشنل ماپ اپ راؤنڈ کا مرحلہ 30 مارچ کو صبح 6 بجے تا شام 6 بجے تک رکھا ہے۔ کئی طلبہ کا داخلہ تلنگانہ کے میڈیکل کالجس کے ساتھ آندھراپردیش کے میڈیکل کالجس میں ہوا ۔ دونوں جگہ نام دیکھ کر طلبہ اور سرپرستوں میں تشویش تھی ۔ آج یونیورسٹی نے ایڈیشنل Mopop راؤنڈ رکھا ہے۔ تیسرے مرحلہ کی ماپ اپ راونڈ کے بعد 114 مسلم طلبہ کو دس گورنمنٹ میڈیکل کالجس میں اور 19 نان میناریٹی پرائیوٹ میڈیکل کالجس میں 99 اور چار مسلم میناریٹی میڈیکل کالجس میں 330 نشستوں پر داخلہ ہوا ۔ اس طرح جملہ 543 مسلم طلبہ کو داخلہ کے بعد اب ایڈیشنل راؤنڈ کے بعد مزید اضافہ کا امکان ہے ۔ ایم اے حمید کیریئر کونسلر سیاست چار ماہ سے کونسلنگ کر رہے ہیں جس کے شاندار نتائج ہیں۔