نیٹ ‘دوسرے مرحلہ کے فارم کا آن لائن ادخال‘ 10 اکٹوبر آخری تاریخ

   

حیدرآباد۔/7اکٹوبر، (سیاست نیوز) نیٹ ( میڈیکل انٹرنس ) جو 12 ستمبر 2021 کو ملک گیر سطح پر منعقد ہوا، اس کے لئے دوسرے مرحلہ کا فارم این ٹی اے کی ویب سائیٹ پر داخل کرنا ہے۔ کوئی سرٹیفکیٹ اَپ لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں صرف معلومات آن لائن داخل کریں۔ اس کے لئے آخری تاریخ 10 اکٹوبر مقرر ہے۔ اگر دوسرے مرحلہ کا فارم داخل نہ کئے تو نتیجہ نہیں دیا جائے گا۔ اس لئے ہر طالب علم کو فارم آن لائن داخل کرنا لازمی ہے اس کے بعد ’کلید‘ (Key) آئیگی اور این ٹی اے نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی اندرون ایک ہفتہ نتیجہ جاری کرے گی ۔ مارکس کے ذریعہ آل انڈیا رینک دیا جائے گا۔