نیٹ معاملے پر مودی کی خاموشی حیران کن :راہول

   

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر راہول گاندھی نے میڈیکل داخلہ امتحان این ای ای ٹی۔ یو جی 2024 کے پیپر لیک ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے 24 لاکھ بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا ہے اور مودی اس پر حیران کن خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔راہول نے منگل کو کہا کہ نریندر مودی ہمیشہ کی طرح نیٹ کے امتحان میں 24 لاکھ سے زیادہ طلباء کے مستقبل سے کھلواڑ کرنے کے معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ اس سلسلے میں بہار، گجرات اور ہریانہ میں کی گئی گرفتاریوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ امتحان میں منظم طریقے سے بدعنوانی ہوئی ہے اور یہ بی جے پی کی حکومت والی ریاستیں پیپر لیک ہونے کا مرکز بن چکی ہیں۔