نیٹ میں اچھے نشانات ، رینک کیلئے حکمت عملی پر زور

   

دفتر ’سیاست‘ میں جناب اکبر الدین صدیقی کا توسیعی لیکچر
حیدرآباد۔/29 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ایم بی بی ایس میں داخلے کیلئے انٹر بی پی سی امیدواروں کیلئے قومی سطح پر ہونے والے انٹرنس امتحان ’ نیٹ ‘ میں کامیابی سے اہم زیادہ نشانات اور اچھا رینک حاصل کرنا ہوتا ہے۔ طالب علم اس کے لئے اپنے مضامین کی تیاری کے ساتھ نیٹ کے منفی مارکس اور صحیح جواب پر چار نشان حاصل کرنے کیلئے صحیح حکمت بنائیں ۔اکثر طلبہ سخت محنت کرتے ہیں اور مضامین پر عبور رکھتے ہیں لیکن امتحانی اسکیم کیلئے کوئی پلاننگ نہیں ہوتی جس کا اثر نتائج پر پڑتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جناب اکبر الدین صدیقی نے ’سیاست‘ گولڈن جوبلی ہال عابڈس میں منعقدہ توسیعی لکچر میں کیا اور بتایا کہ طالب علم پہلے بیالوجی کے 90 سوالات میں 80 سوالات حل کرنے کے بعد پورا اعتماد پاکر 320 نشانات حاصل کریں پھر کیمسٹری کے 35 سوالات ہیں140 نشانات حاصل کریں تب ان کے فزکس کوچھوڑ کر 460 نشانات سے میناریٹی میڈیکل کالج میں سیٹ یقینی بنالیں پھر گورنمنٹ کالجس کیلئے فزکس کیلئے حکمت تیار کریں تاکہ گورنمنٹ کالجس میں فری سیٹ حاصل کرسکیں۔ انہوں نے چارمضامین سے آبجیکٹیو ٹائپ سوالات کو حل کرنے کیلئے تکنیک بنائیں۔ جناب منظور احمد نے کوچنگ کلاسیس اور ماڈل ٹسٹ سے استفادہ کیلئے دفتر ’سیاست‘ میں رجسٹریشن کروانے کا مشورہ دیا۔ ایم اے حمید نے پچھلے برسوں میں نیٹ کے کتنے نشانات پر داخلے مکمل ہوئے تفصیلات بتاتے ہوئے این ٹی اے کے تحت ہونے والے سال 2020 کے نیٹ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ آخر میں طلبہ نے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔