نیٹ میں مارکس اور رینک کیلئے حکمت عملی پر زور

   

شاہین گروپ بیدر میں طلبہ سے ایم اے حمیدکا خطاب ، کیرئیر لکچر

بیدر ۔ شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن بیدر میں پی یو سی سکنڈ ایر کے طلبہ جو نیٹ ( میڈیکل انٹرنس ) کی تیاری کر رہے ہیں ۔ ان کیلئے کیرئیر لکچر کا اہتمام کیا گیا ۔ حیدرآباد سے کیریر کونسلر ایم اے حمید نے ایک ٹیم جس میں مسٹر کے سرینواس ، راج ناتھ ، شیکھر ، کے ایم حیدر ، طاہر پاشاہ صامل تھے ۔ ادارہ جات کے مکمل معائنہ اور مشاہدہ کے بعد لکچرمیں طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ تین گھنٹے کی تیاری اور اس کیلئے وقت منیجمنٹ اچھا اسکور اور میڈیکل سیٹ کیلئے صحیح حکمت عملی منصوبہ بندی کریں۔ ملک بھر سے آئے کئی ریاستوں کے طلبہ نے بتایا کہ ان کا مقصد ایم بی بی ایس کی سیٹ حاصل کرنا ہے اور اس مقصد کے تحت وہ یہاں داخلہ لیتے ہیں اور اچھا اسکور کرتے ہیں ۔ ابتداء میں چیرمین جناب ڈاکٹر عبدالقدیر نے خیرمقدم کیا اور بھرپور تعاون کے ساتھ نہایت کامیابی کے ساتھ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔