نئی دہلی : قومی سطح پر میڈیسن کے کورسس میں داخلوں کے لئے منعقد کرنے والی نیٹ کے نتائج کا اعلان کیا۔ اس سال، تنیشکا نے 715 نمبر حاصل کئے ہیں،آل انڈیا ٹاپر قرار پائی ہے۔ملک بھر کے ٹاپ 50 امیدواروں میں سے 18 لڑکیاں اس فہرست میں شامل ہیں جبکہ 32 لڑکے ہیں ۔ کشمیر کے حاذق پرویز لون (710) نشانات کے ساتھ 10 ویں نمبر پر ہیں۔