نیٹ پیپر کا لیک ہونا پھر نوجوانوں کے ساتھ کھلواڑ :کانگریس

   

نئی دہلی: کانگریس نے میڈیکل میں داخلے کے لیے این ای ای ٹی (نیٹ ) امتحان کے پیپر لیک ہونے کی خبروں پر آج سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت پیپر لیک کے مسئلے کو روکنے میں ناکام رہی ہے اور اس نے ایک بار پھر نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے ۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ ایک بار پھر این ای ای ٹی پیپر لیک ہونے کی خبریں آرہی ہیں۔ ملک کے 24 لاکھ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ ایک بار پھر کھلواڑ کیا گیا ہے ۔ گزشتہ دس برسوں سے کروڑوں ہونہار نوجوانوں کے ساتھ جاری یہ سلسلہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ کیا ملک کے وزیراعظم اس بارے میں کچھ کہیں گے ؟ اس کے خلاف پارلیمنٹ میں قانون پاس کیا گیا تھا ، اسے نافذ کیوں نہیں کیا گیا ؟ پرینکا گاندھی نے کہا کہ بے روزگاری اور نوکریوں میں بدعنوانی اس الیکشن کے سب سے بڑے ایشوز ہیں، یہ ہمارے نیا ئے پتر کی قرارداد ہے کہ پیپر لیک ہونا بند ہو جائے گا، بھرتیاں کیلنڈر کے مطابق کی جائیں گی، خالی آسامیوں کو پُر کیا جائے گا۔ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ اس طرح کا کھلواڑ بند کیا جائے گا۔