حیدرآباد /31 جولائی ( سیاست نیوز ) نیشنل بورڈ آف اگزامنیشن ان میڈیکل سائنس (NBEMS) نے ملک بھر کے میڈیکل کالجس میں پوسٹ گریجویٹ کورسیس میں داخلوں کیلئے (NEET PG EXAM) کے 3 اگست کو انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ اتوار ( 3 اگست ) کو صبح 9 تا دوپہر 12.30 بجے امتحان منعقد ہوگا ۔ امتحان سے چار دن قبل یعنی 31 جولائی کو این بی ای ایم ایس سے ایڈمٹ کارڈ جاری ہوگا ۔ جمعرات کو صبح 10 بجے سرکاری ویب سائیٹ natboard.edu.in پر دستیاب رکھا گیا ہے ۔ امیدوار اپنا یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ درج کرکے ہال ٹکٹ ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔ یہ امتحان ڈاکٹر آف میڈیسن (MD) ماسٹر آف سرجری (MS) پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ، پوسٹ MBBS ڈپلومیٹ آف نیشنل بورڈ (DNB) ڈاکٹریٹ آف نیشنل بورڈ (Dr NB) اور ڈپلومہ کورسیس میں داخلہ فراہم کرتا ہے۔ 2