حیدرآباد۔ 12 ستمبر ( سیاست نیو ز ) قومی اہلیتی و داخلہ ٹسٹ
NEET
2021 کا آج سارے ملک کی طرح تلنگانہ بھر میں پرسکون انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس امتحان کے انعقاد میں کورونا قواعد کا پورا خیال رکھا گیا ۔ اس امتحان کے ذریعہ ایم بی بی ایس ‘ بی ڈی ایس ‘ بی اے ایم ایس ‘ بی ایس ایم ایس ‘ بی یو ایم ایس ‘ بی ایچ ایم ایس اور دوسرے انڈر گریجویٹ میڈیکل کورسیس میں داخلوں کی اہلیت کا پتہ چلایا جائیگا ۔ یہ امتحان آج دن میں 2 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد کیا گیا ۔ امتحان کے انعقاد کیلئے وسیع تر انتظامات کئے گئے تھے اور کورونا قواعد کا پورا خیال رکھا گیا تھا ۔ طلبا و طالبات نے پورے جوش و خروش کے ساتھ امتحان تحریر کیا ۔ ملک بھر میں جملہ 16.14 لاکھ امیدواروں نے اس امتحان کیلئے رجسٹریشن کروایا تھا اور 3,585 مراکز قائم کرتے ہوئے امتحان کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔