دہلی : مرکزی حکومت نے آج سپریم کورٹ کو بتایا کہ نیٹ میںمعاشی طور پر کمزور طبقات کے طلباء کو تحفظات کی فراہمی کیلئے اس نے طریقہ کار پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے ۔ سپریم کورٹ میں نیٹ کے طلباء کی جانب سے او بی سی کیلئے 27 فیصد اور ای ڈبلیو ایس کیلئے 10 فیصد تحفظات کے /29 جولائی کے نوٹیفیکیشن کو چیلنج کرنے والی درخواست پر سماعت ہوئی ۔حکومت نے سپریم کورٹ کو تیقن دیا کہ معاشی طورپر کمزور طلبا کے کوٹہ سے متعلق عدالت کے فیصلہ تک نیٹ کی کونسلنگ چار ہفتوں تک ملتوی کی جائے گی ۔سالیسٹر جنرل نے کہا کہ ای ڈبلیو ایس کوٹہ کے طریقہ کار پر نظرثانی کیلئے چار ہفتے درکار ہونگے۔کیس کی اگلی سماعت 6جنوری کو ہوگی۔