نیٹ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ پر انکم ٹیکس کا دھاوا، 30 کروڑ ضبط

   

چینائی ۔ /13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو میں ایک کوچنگ انسٹی ٹیوٹ پر آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے دھاوے کے بعد مبینہ طور پر کالے دھن کی رقم 30 کروڑ روپئے ضبط کرلی گئی ۔ اس انسٹی ٹیوٹ میں نیٹ جیسے مسابقتی امتحانات کی تربیت دی جاتی ہے ۔ انکم ٹیکس نے 17 مقامات پر دھاوے کئے اور اس بات کا پتہ چلایا کہ نیٹ گروپ نے 150 کروڑ کی ٹیکس چوری کی ہے ۔