نیٹ کیلئے بیرون ملک سنٹرس کا قیام ممکن نہیں

   

نئی دہلی : میڈیکل کونسل آف انڈیا سے مشاورت کے بعد نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ نیشنل الیجبلیٹی ۔ کم انٹرنس ٹسٹ نیٹ کیلئے سمندر پار امتحانی مراکز قائم کرنا ممکن نہیں ہے کیوں کہ یہ امتحان پیپر بُک فارمیٹ میں منعقد کیا جاتا ہے۔ ایجنسی نے بتایا کہ یکسانیت کی برقراری کے لئے یہ امتحان ایک ہی دن میں ایک ہی وقت سنگل شفٹ میں منعقد کیا جاتا ہے لہذا بیرون ملک شہروں میں اِس کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔