نیٹ کی تیاری،13 جون کوآن لائن تمثیلی امتحان

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لاک ڈاؤن میں توسیع کے نتیجے میں تمام مسابقتی امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں جس میں قومی اہلیت داخلہ ٹسٹ (نیٹ) بھی شامل ہے جو اب 26 جولائی 2020 کو ہونا ہے۔ امتحان سے قبل دو ماہ طلبا کو موثر انداز میں تیاری کا موقع ہے لیکن روایتی طرز کی تیاری کیلئے کوچنگ سنٹر کا رخ کرنا اب ممکن نہیں لہذا آن لائن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ طلباء کو تمثیلی ٹسٹ دینے کی ترغیب دینے کے بارے میں حکومت کے قواعد کے مطابق ، پیئرسن انڈیا نے ریموٹ پراکٹرڈ ٹسٹ کے ساتھ مائی انائٹس نیٹ آن لائن ٹسٹ سیریز کا آغاز کرکے نییٹ طلباء و انسٹی ٹیوٹ کے لئے تعاون کا اعلان کیا۔اس سیریز میں پہلی بار آل انڈیا آن لائن ریموٹ پروکٹرڈ ٹیسٹ شامل ہے جو طلباء کے لئے اصل امتحانات کی طرح 13 جون کو ہوگا۔