حیدرآباد 22 جون : ( سیاست نیوز) : سیاست ٹی وی کے ہفتہ واری پروگرام کیرئیر گائیڈنس میں آج اتوار کو 11 بجے دن نیٹ ( میڈیکل ) کونسلنگ کے طریقہ کار پر ماہر تعلیم ایم اے حمید سوالات کے جوابات دیں گے ۔ اینکر محمد منیر نے کورسز ، داخلے کے طریقہ پر مختلف سوالات کئے جس کے جوابات سے طلبہ اور سرپرستوں کی بڑی مدد ہوگی یاد رہے کہ تلنگانہ کے کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس نے 28 جون تک آن لائن رجسٹریشن رکھا ہے ۔ یہ پروگرام ہیتھ وے 279 پر ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔ اور یوٹیوب پر مشاہدہ کرسکتے ہیں ۔
