نیٹ کے ذریعہ ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس کونسلنگ

   

اے زمرہ کے تحت داخلے 11 جنوری آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جنوری : تلنگانہ کی کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس نے نیٹ کامیاب امیدواروں کے لیے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کے لیے اے زمرہ سی اے کیو کے تحت کونسلنگ آن لائن ہورہی ہے ۔ ویب آپشن کے ذریعہ کالجس کے لیے علحدہ تاریخ رہیگی ۔ اس کے علاوہ بی زمرہ مینجمنٹ کوٹہ اور سی زمرہ ین آر آئی کوٹہ کے لیے علحدہ کونسلنگ ہوگی ۔ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر ایم اے حمید سے اتوار کو 11 تا 3 بجے رابطہ کرتے ہوئے کونسلنگ رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں ۔ نیٹ کوچنگ کی آن لائن / آف لائن کلاسیس کے لیے بھی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔