حیدرآباد۔/12 جولائی، ( پریس نوٹ) نیٹ کے ذریعہ تلنگانہ کے میڈیکل کالجس ؍ ڈینٹل کالجس میں اے زمرہ ( سی اے کیو ) داخلے کیلئے ویب کونسلنگ کے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 14 جولائی ہے۔ نیٹ 2023 میں کامیاب امیدوار اے زمرہ کیلئے اپنے محصلہ نشانات کے مطابق پوری طمانیت کے ساتھ کہ کس زمرہ میں نشستیں ہیں، تحفظات ہیں غور و خوض کے بعد آن لائن فیس داخل کریں ۔ پھر کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائینس رجسٹرڈ امیدواروں کی فہرست جاری کریگی۔ سیاست کیریئر گائیڈنس سے معلومات اور رہنمائی کیلئے ایم اے حمید سے روزانہ شام4 تا7 بجے رابطہ کرسکتے ہیں۔